پاکستان رینجرز نے عیدالا ضحٰی پر حکومتی ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے

پاکستان رینجرز نے عیدالا ضحٰی پر حکومتی ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے ...
پاکستان رینجرز نے عیدالا ضحٰی پر حکومتی ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان رینجرز(سندھ)نےعیدالا ضحٰی کےموقع پرحکومت کی جانب سےجاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کویقینی بنانے کےاحکامات جاری کردئیے،سندھ رینجرز کی جانب سے قربانی کی کھالوں کی جمع گاہوں اور وہاں سے ان کی اجتماعی جمع گاہوں تک ترسیل کی بھی خصوصی نگرانی کی جائے گی،کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشتگردی یا سٹریٹ کرائم کے واقعات سے مؤثر انداز میں نمٹنے، جبری طور پر کھالیں جمع کرنے والے عناصر اور ہوائی فائرنگ یا اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد یا گروہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق عیدالا ضحٰی کے موقع پر کسی بھی شخص کو لائسنس یافتہ یا غیر قانونی اسلحہ, ڈنڈے اورلاٹھیاں لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔صوبے بھر بالخصوص کراچی میں سنیپ چیکنگ،موبائل پٹرولنگ اورموٹرسائیکل گشت کو مزیدموثر اور فعال کیا گیاہے،تمام داخلی و خارجی راستوں کےعلاوہ بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو ہا ئی الرٹ کر دیا گیا ہے۔اس موقع پرتمام مکتبہ فکر کے علماء کرام سے پْر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں۔عوام الناس سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ اخوت اور بھائی چار گی کی فضا ئکو قائم رکھیں اور عید الاضحی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔