بیوی نے اپنے شوہر معروف گلوکار کو قتل کردیا،4 دن تک لاش کے ٹکڑے کیے، پھر انہیں واشنگ مشین میں دھو کر فریج میں رکھ دیا اور۔۔۔

بیوی نے اپنے شوہر معروف گلوکار کو قتل کردیا،4 دن تک لاش کے ٹکڑے کیے، پھر انہیں ...
بیوی نے اپنے شوہر معروف گلوکار کو قتل کردیا،4 دن تک لاش کے ٹکڑے کیے، پھر انہیں واشنگ مشین میں دھو کر فریج میں رکھ دیا اور۔۔۔

  

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرائن کے مشہور پاپ گلوکار اینڈی کیٹ رائٹ کو ان کی بیوی نے قتل کرکے ان کی لاش کے ٹکڑے کردیے۔ پہلے ان ٹکڑوں کو واشنگ مشین میں دھویا اور پھر انہیں فریج میں رکھ دیا، بعد ازاں ان ٹکڑوں کو سی دیا۔

اینڈی کیٹ رائٹ کے قتل کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ میں واضح ہوا کہ انہیں ان کی بیوی نے ہی قتل کردیا۔ اینڈی کی بیوی مرینا نے بتایا کہ اس نے پہلے اپنے شوہر کو قتل کیا اور پھر 4 روز تک اس کی لاش کے ٹکڑے کرتی رہی۔ بعد ازاں انہیں واشنگ مشین میں دھویا اور پلاسٹک بیگز میں ڈال کر فریج میں رکھ دیا۔

مرینہ نے اپنے شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرنے کیلئے چاقو اور ہتھوڑی کا استعمال کیا۔ کچھ دن لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھنے کے بعد اس نے انہیں باہر نکالا اور سلائی کرکے جسم پر نمک چھڑک دیا، اس کے بعد اس نے پورے اپارٹمنٹ کو دھودیا۔

روس کے ایک مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اینڈی کے قتل میں مرینہ کی ماں نے اس کی مدد کی۔ دوسری جانب مرینہ کے وکیل نے ساس کے ملوث ہونے اور جسم کے ٹکڑوں کو واشنگ مشین میں دھونے کی باتوں کی تردید کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -