کورونا وباء کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا وباء کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، اپوزیشن ...
کورونا وباء کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا وباء کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی لہذا اس ہزیمت کے بعد کورونا پرپوائنٹ سکورنگ کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی ہے,عالمی سطح پر بھی وزیر اعظم عمران خان کے انسداد کورونا ویژن کو سراہا جا رہا ہے. انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ کوئی ایجنڈا,پاکستانی عوام میں اپوزیشن رہنماؤں کی ساکھ ختم ہو چکی ہے,بلند و بانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا, اپوزیشن جماعتیں خود بھی تنہا ہو چکی ہیں اور عوام کو بھی تنہا چھوڑ چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئے ہیں جبکہ اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کے باوجود قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -