پنجاب کے فنڈز ہڑپ کر لئےگیے اورگونگا وزیر اعلیٰ خاموش ہے، معاشی نا انصافی پر خاموش نہیں رہیں گے:بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور مزدوروں سے معاشی نا انصافی پر خاموش نہیں رہیں گے، سیاسی جماعتوں نے کردار ادا نہیں کیاتو مہنگائی اوربےروزگاری سےستائےعوام زیادہ انتظار نہیں کریں گے،پنجاب کےفنڈزہڑپ کرلئےگیے اور گونگا وزیر اعلیٰ خاموش ہے۔
تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی پنجاب کےرہنماچوہدری منظوراحمدسےٹیلی فونک گفتگو کرتےہوئےبلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ ٹریڈ یونینز سےرابطےکیے جائیں تاکہ نجکاری کےنام پربندربانٹ روکی جاسکے،سرکاری ملازمین اورمزدوروں سےمعاشی ناانصافی پرخاموش نہیں رہیں گے،سیاسی جماعتوں نےکردارادانہیں کیاتو مہنگائی اور بےروزگاری سے ستائے عوام زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر سب سے زیادہ معاشی زیادتی پنجاب کے عوام سے ہوئی،،پنجاب کے فنڈز ہڑپ کر لئےگیے اورگونگا وزیر اعلیٰ خاموش ہے،اُنہوں نے پارٹی کو ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی پنجاب رابطہ عوام مہم کی تیاری کرے ۔اس موقع پر بلاول بھٹو زردارینے پنجاب کے تمام جیالوں کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز " کے مالک میر شکیل الرحمان کے گھر گئےاور میر شکیل الرحمان کی والدہ سے اُن کے کے بیٹے میر جاوید رحمن اور صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر میر ابراہیم اور میر خلیل الرحمان کی بیوہ سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میں آپ کے خاندان پر اس کڑے وقت میں صبر اور مزید ہمت و حوصلے کے لئے بھی دعاگو ہوں۔