ضلعی ہسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی، آئی سی یو مکمل جل گیا، 60 مریض پھنس گئے

ضلعی ہسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی، آئی سی یو مکمل جل گیا، 60 مریض پھنس گئے
ضلعی ہسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی، آئی سی یو مکمل جل گیا، 60 مریض پھنس گئے

  

پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی ہسپتال پاکپتن کی ایمرجنسی میں آگ لگنے کے باعث 60 مریض پھنس گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی ہسپتال پاکپتن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے جس کی وجہ سے قیمتی آلات خاکستر ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ سے ہسپتال کی ایمرجنسی میں 60 مریض پھنسے ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہسپتال کا آئی سی یو مکمل طور پر جل گیا ہے، ریسکیو کی تین گاڑیاں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -پاکپتن -