بھارت کی دھمکیاں بھی کام نہ آئیں،معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا 

بھارت کی دھمکیاں بھی کام نہ آئیں،معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ ...
بھارت کی دھمکیاں بھی کام نہ آئیں،معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دھمکیوں کے باوجود سری لنکن آل راؤنڈر تلکا رتنے دلشان نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔بھارت  کی دھمکی پر  جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز،  انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 6سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی اور لیگ کا فائنل 16 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا۔

مزید :

کھیل -