حکومت کا ”خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل“ سے متعلق نچلی سطح پر عوام کو آگاہی دینے کا فیصلہ

  حکومت کا ”خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل“ سے متعلق نچلی سطح پر عوام کو آگاہی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سرکاری محکموں سے متعلق زیادہ سے زیادہ عوامی شکایات کے ازالے اور عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ایک اہم قدم کے طور پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم " خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل " سے متعلق نچلی سطح پر عوام کو آگہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں عوام کو مذکورہ شکایات سیل کے بارے میں آگہی دینے کیلئے مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے حل کو اپنی حکومت کی گڈ گورننس اسٹرٹیٹجی کا اہم جز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، عوام سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعلیٰ شکایات سیل سے رابطہ کر سکتے ہیں اور شکایات سیل میں اُن کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے گا۔ عوام سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات کے اندراج کیلئے بذریعہ فون " خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل" کے نمبر1800 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -