کورونا نے پھر سے زور پکڑ لیا، مثبت کیسز کی شرح 8فیصد سے بھی تجاوز،نئے کیسز کتنے رپورٹ ہوئے؟ جانئے

کورونا نے پھر سے زور پکڑ لیا، مثبت کیسز کی شرح 8فیصد سے بھی تجاوز،نئے کیسز ...
کورونا نے پھر سے زور پکڑ لیا، مثبت کیسز کی شرح 8فیصد سے بھی تجاوز،نئے کیسز کتنے رپورٹ ہوئے؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائر س کے سبب مزید 65 افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 58 ہزار 479 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 80 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 673، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 211، اسلام آباد میں 87 ہزار 304، بلوچستان میں 30 ہزار 289، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 145 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 96 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 971، خیبرپختونخوا چارہزار 456، اسلام آباد 801، گلگت بلتستان 141، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 622 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -