سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔بہادر علی خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دیا۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی منظوری کی صورت میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔بہادر علی خان کو 26 اکتوبر2020 کو کنٹریکٹ پر تینسال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے بعض وجوہات کی بنا پر نوماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔
 بہادر علی خان نے اپنے استعفے کی تصدیق کی ہے،اس سے قبل بہادر علی خان رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بھی رہ چکے ہیں۔