وزیراعظم عمران خان کی جولائی میں ریکارڈریونیواکٹھاکرنے پرا یف بی آرکی تعریف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکھٹا کرنے پر فیڈ رل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی کوششوں کوسراہتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک 410 ارب روپے اکٹھے کئے جاچکے ہیں جو تاریخی اعتبارسے ماہ جولائی میں جمع کی جانےوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کے ہدف سے تقریباً 22% زیادہ ہے۔
عمرا ن خان نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی یہ وصولیاں مستقل معاشی احیاءو افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔
ماہِ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھاکرنےپر میں FBR کوسراہتا ہوں۔اب تک 410 ارب روپےاکٹھےکئےجاچکےہیں جو تاریخی اعتبارسےماہِ جولائی میں جمع کی جانےوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کےہدف سے تقریباً 22% زیادہ ہے۔ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیاء و افزائش کے حوالےسےحکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 31, 2021