پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد
پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتا یا گیا ہے کہ پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان آرمی کانٹینجنٹ ہیڈکوارٹرز جمہوریہ کانگو میں ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا معائنہ اقوام متحدہ امن مشن کے فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مارکوس آفونسو نے کیا۔تقریب میں مختلف نوعیت کی حربی مشقیں اور ثقافتی شوکا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد ہوا جس میںپاکستان سمیت چین، انڈونیشیا، یوراگوئے کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کی، پریڈ کے دوران پاک فوج کے امن دستوں نے چیلنجنگ ٹاسک کا مظاہرہ کیا جبکہ امن مشن اورانسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کیلئے یواین میڈلزکا اعلان بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پریڈ کے دوران بغیر اسلحہ لڑاکا ڈرلزاور ثقافتی شوز کا انعقاد کیاگیا جبکہ فوجی بینڈز نے مسحور کن دھنیں بکھیریں، رنگا رنگ تقریب میں سول و فوجی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اقوام متحدہ امن مشن میں پاک فوج کثیر تعداد رکھنے والی کلیدی فوج ہے۔