ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم ترین بلے باز سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گیا 

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم ...
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم ترین بلے باز سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین 22 سالہ اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے اعظم خان کو چوبیس گھنٹوں کیلئے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، پیر کو انجری کا جائزہ لیا جائے گا ، جس کے بعد سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ اعظم خان نے اسی مہینے کے آغاز میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا ، پتا چلا ہے کہ اعظم خان کو گیند فاسٹ باولر کی لگی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچزکی سیریز کا دوسرا میچ آج ، تیسرا یکم اور چوتھا میچ تین اگست کو کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا ۔

مزید :

کھیل -