پاکستان کاکشمیرمیں مظالم کیخلاف یورپی پارلیمنٹرینزکے خط کاخیرمقدم 

 پاکستان کاکشمیرمیں مظالم کیخلاف یورپی پارلیمنٹرینزکے خط کاخیرمقدم 
 پاکستان کاکشمیرمیں مظالم کیخلاف یورپی پارلیمنٹرینزکے خط کاخیرمقدم 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ چوہدری زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یورپی پارلیمنٹرینر کاخط عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت کاثبوت ہے،پاکستان اس خط کا خیر مقدم کرتا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان چوہدری زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں حالات معمول پرہونے کابھار تی پروپیگنڈاناکام ثابت ہوا،جھوٹابیانیہ پھیلانے کیلئے بھارت کاایڑی چوٹی کازورکام نہ آیا،عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت کاسلسلہ زورپکڑرہاہے۔

حفیظ چوہدر ی نے  کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے دو رپورٹیں جاری کی ہیں جن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے،رپورٹس میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات کا بھی کہا گیا ہے،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کوعالمی رائے عامہ کے آگے ہتھیارڈالناپڑیں گے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرناپڑیں گی،بھارت کومسئلہ کشمیر کے پرا من حل کیلئے اقدامات کرناپڑیں گے،کشمیریوں کے حقوق کیلئے پاکستان آوازبلندکرتارہے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -