شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنے سے متعلق افواہیں، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا موقف بھی سامنے آگیا

شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنے سے متعلق افواہیں، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ ...
شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنے سے متعلق افواہیں، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا موقف بھی سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں،ان کی پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،میری طرح میاں شہباز شریف کے لیڈر بھی میاں نواز شریف ہیں اور وہ پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے پراسس کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں 22 ہزار وٹ زیادہ لے گئی،پہلی دفعہ ہوا کہ جنرل الیکشن سے زیادہ وٹ ضمنی الیکشن میں پڑے،اس مرتبہ دھاندلی کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا،کشمیر الیکشن میں بھی اسی طرح کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،نیب کو آٹااور چینی چور نظر نہیں آتے ہیں، احتساب بیورو نے تین سال بعد مالم جبہ کیس بھی ختم کردیا، بی آر ٹی کیس بھی ختم ہو گیا۔ قبل ازیں رانا ثنا اللہ لاہور میں انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے ، منشیا ت برآمدگی کیس میں لیگی رہنما پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -