بھارتی پولیس نے اداکارہ کو لڑکیوں سے ہوٹلوں میں فحش فلمیں بنوانے پر گرفتار کر لیا ، بڑی خبر 

بھارتی پولیس نے اداکارہ کو لڑکیوں سے ہوٹلوں میں فحش فلمیں بنوانے پر گرفتار ...
بھارتی پولیس نے اداکارہ کو لڑکیوں سے ہوٹلوں میں فحش فلمیں بنوانے پر گرفتار کر لیا ، بڑی خبر 

  

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے بھارتی اداکارہ و ماڈل” نندیتا دتہ “کو لڑکیوں سے فحش ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ریاست بنگال کے مغربی علاقے ڈم ڈم میں ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل نندیتا دتہ اور ساتھی مینک گھوش کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے دو متاثرہ لڑکیوں کی شکایت پر کارروائی کی۔پولیس کے مطابق نندتیا دتہ اور مینک گھوش ماڈل بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو ماڈلنگ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے کا جھانسا دے کر ان سے غیر اخلاقی ویڈیوز بنوانے میں ملوث ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ اداکارہ نندیتا دتہ نیم برہنہ فلموں کی اداکارہ سے جانی جاتی ہیں ۔

بڈھن نگر پولیس کمیشنریٹ کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے، فحش ویڈیوز کی شوٹنگ کے لیے ٹھکانوں کا بھی پتا لگایا جائے گا، اداکارہ اور ساتھی سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے کہ نندیتا دتہ اور مینک گھوش نے او ٹی ٹی پر شہرت کا جھانسا دے کر نیو ٹاو¿ن ہوٹل میں فحش ویڈیوز بنانے پر مجبور کیا۔

مزید :

تفریح -