پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا سفر شروع ہوگیا ہے: پی ٹی آئی ریاض ریجن

پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا سفر شروع ہوگیا ہے: پی ٹی آئی ریاض ریجن
پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا سفر شروع ہوگیا ہے: پی ٹی آئی ریاض ریجن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے نومنتخب صدر تاج محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور وزیراعظم عمران خان قومی لیڈر ہیں اور پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی عوام نے بھی جس طرح پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے اب تبدیلی کا ایک نیا سفر شروع ہو رہا ہے اور اب آزاد کشمیر کی عوام کے دیرینہ مسائل بھی حل ہونگے اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملکر مسلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ریاض ریجن کے نومنتخب صدر تاج محمد خان آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا. 

ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی اتحاد پینل نے ریاض ریجن میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے اور یہ صرف فتح نظریاتی اتحاد پینل کی نہیں بلکہ تمام ورکرز کی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم سعودی عرب میں مقیم ورکرز کے مسائل کو حل کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں اور سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ ملکر ورکرز کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں. 

تقریب میں جنرل سیکرٹری ریاض ریجن ڈاکٹر عبدالحکیم خان کے علاوہ سابق صدر شبریز اختر سویہ، رابعیہ بنت طارق، عامر بشیر ،رشاد مندوخیل، عبداللہ ملک اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا سفر شروع ہوگیا ہے. 

ہمیں امید ہے کہ آزاد کشمیر کی نئی حکومت یقینی طور پر عوام کی امنگوں کے مطابق کام کرے گی اور اداروں کو مضبوط کرے گی اور وزیراعظم عمران خان کے وژن اور سپورٹ سے کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے گی. 

تقریب کے مقررین نے پاکستان تحریک انصاف انٹرنیشنل چیپٹر سے شدید گلہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اوورسیز کی قیادت کے علاوہ اسلام آباد سیکرٹریٹ میں بیٹھی قیادت ان کے ساتھ نامناسب رویہ روا رکھے ہوئے ہے جس سے ورکرز کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اعلی قیادت کو اس جانب توجہ دینا ہوگی تاکہ پارٹی میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف ایکشن لیکر ان کا محاسبہ کیا جائے. 

تقریب کے آخر میں آزاد کشمیر کے الیکشن جیتنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا جبکہ سابق صدر شبریز اختر سویہ نے ریاض ریجن کی پی ٹی آئی کی نئی نومنتخب ٹیم کے ارکان سے حلف بھی لیا. 

مزید :

عرب دنیا -