” مجھے بی سی سی آئی کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کیلئے دھمکی دے رہاہے اور ۔۔“جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے 

” مجھے بی سی سی آئی کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کیلئے دھمکی دے رہاہے ...
” مجھے بی سی سی آئی کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کیلئے دھمکی دے رہاہے اور ۔۔“جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے 

  

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کے لیے بھارت سے ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پرپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔ہرشل گبز کا کہنا تھاکہ مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ پلیئرز ایجنٹ سے اطلاعات ملی ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، بی سی سی آئی کے ہتھکنڈوں سے نمٹ لیں گے۔علاوہ ازیں سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے کے پی ایل میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید :

کھیل -