کورونا کی چوتھی لہر،لاہورکے 13علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاون کی تجویز

کورونا کی چوتھی لہر،لاہورکے 13علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاون کی تجویز
کورونا کی چوتھی لہر،لاہورکے 13علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاون کی تجویز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی چوتھی لہرا ور مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت کے 13علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن لگانے کی تجویز دے دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاٹ سپاٹ ایریاز علامہ اقبال ٹاون،ای ایم ای سوسائٹی،جوہرٹاون ایل بلاک،عزیزبھٹی ٹاون سی بلاک،گرین سٹی میں لاک ڈاﺅ ن کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں والٹن روڈ ، شامی روڈ،ساندہ ،گلشن راوی، اور مسلم ٹاﺅن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائر س کے سبب مزید 65 افراد جاں بحق جبکہ چار ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد تک پہنچ چکی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -