کچرا کنڈی سے ملنے والی بچی کی لاش کا معمہ حل، رکشہ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا لیکن موت کیسے ہوئی؟ دردناک تفصیلات

کچرا کنڈی سے ملنے والی بچی کی لاش کا معمہ حل، رکشہ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ ...
کچرا کنڈی سے ملنے والی بچی کی لاش کا معمہ حل، رکشہ ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر لیا لیکن موت کیسے ہوئی؟ دردناک تفصیلات

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیئے گئے ملزم نے بچی کو رکشہ میں زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کے قتل کا اعتراف کر لیا، بچی کی لاش 28 جولائی کی صبح کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ملزم ذاکر رکشہ ڈرائیور ہے جس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ رات ساڑھے 11 بجے بچی کو رکشے میں بٹھا کر لے گیا، ایک گھنٹہ بچی کو رکشہ میں گھماتا اور نشہ کرتا رہا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ ساڑھے 12 بجے کے قریب بچی کو اتوار بازار گراؤنڈ لے گیا، جہاں اس نے رکشہ میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی زیادتی کے بعد بھی زندہ اور نیم بے ہوش تھی۔

ملزم ذاکر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اچانک بچی نے چھلانگ لگا دی، جس سے اس کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ جاں بحق ہو گئی۔

ملزم کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو کچرا کنڈی پر پھینکا اور گھر آ گیا، بیوی سے کہا کہ سواری لے کر گیا تھا۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزم نے ملتان کے ٹکٹ لیئے اور کپڑے لینے گھر پہنچا، ملزم نے بیوی کو فون کیا اور بچوں سمیت فرار ہونا چاہتا تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -