پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان نےضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان نےضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان نےضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصا ف(پی ٹی آئی ) کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پیر کے روز نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ رکن اسمبلی کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں رکن اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان کی عدالت میں پیش کیا اوران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا۔