سندھ لاک ڈاﺅن، موٹر سائیکل سواروں کے 3،3چالا ن ہونے لگے

سندھ لاک ڈاﺅن، موٹر سائیکل سواروں کے 3،3چالا ن ہونے لگے
سندھ لاک ڈاﺅن، موٹر سائیکل سواروں کے 3،3چالا ن ہونے لگے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ بھر میں لاک ڈاﺅ ن کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے موٹر سائیکل سوار مشکلات کا شکا رہوگئے، ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے تین ،تین چلان ہونے لگے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار قانون شکنی کرنے والے شہریوں کیخلاف بھرپورر ایکشن میں نظر آرہے ہیں، ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ شہری سخت پابندی کے باوجود ڈبل سواری کی پابندی کا خیال نہیں کررہے ہیں،موٹر سائیکل سواروں کا پہلا چالان ڈبل سواری، دوسرا ہیلمٹ نہ پہننے اور تیسرا ماسک نہ لگانے پر کیا جارہا ہے۔

 ایک ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ ایک رکشے سے 12 افراد کو بھی اتار کر رکشے کا چالان بھی کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -