نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع

نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع
نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کردی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے نور مقدم کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔سماعت کے دورا ن مدعی کے وکیل شاہ خاور نے بھی مزید ریمانڈ دینے کی حمایت کی۔

شاہ خاور ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ سی سی ٹی وی سے کچھ چیزیں اورمزید کردار سامنے آئے ہیں،40گھنٹوں کی فوٹیج میں بہت سے نئی چیزیں سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرالیاگیا ہے اور ریکوری بھی ہو چکی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے؟۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی استدعامنظور کرتے ہوئے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید دو رو ز کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپنجاب فرانزک سائنس لیب میں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل کیا گیا ، ذرا ئع کے مطابق ملز م ٹیسٹ کے دوران بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔ 

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -