موٹروے پولیس نے ریسٹ ایریاز پر مہنگی اشیاءسے پریشان شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

موٹروے پولیس نے ریسٹ ایریاز پر مہنگی اشیاءسے پریشان شہریوں کو بڑی خوشخبری ...
موٹروے پولیس نے ریسٹ ایریاز پر مہنگی اشیاءسے پریشان شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس ایم تھری سروس ایریاز میں ریٹ لسٹ آویزاں کو یقینی بنائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی موٹر وے پولیس سید حشمت کمال نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سٹور یا ریستوران میں اوور چارجنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، موٹروے پولیس افسران متعلقہ اداروں سے رابطے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سروس ایریاز میں زائد قیمت وصولی پر کارروائی کی جائے گی ، روڈ یوزرز کسی بھی شکایت پر موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -