راولپنڈی، گداگر خاتون اور اسکے بچے کا قتل کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گد اگر خاتون اور اسکے کم سن بچے کو قتل کرنے والے سفاک ملزم واجد علی نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ برآمد بھی برآمد کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق پولیس حکا م نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو ملنے کیلئے مہوٹہ موہڑہ میں بلایا،جہاں ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خاتون اور بچے پر بدترین تشدد کیا جس کے باعث کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم واجد علی مہوٹہ موہڑہ کا رہائشی ہے اور فرنیچر کا کام کرتا ہے۔
یاد رہے ملزم واجد علی نے واردات کے 3 دن بعد پولیس کو گرفتاری دی تھی ، ملزم نے خاتون اور اس کے ننھے بیٹے کو تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔