’صحت کامعاملہ ہے،معیشت کانہیں ‘، سندھ حکومت کا لاک ڈاﺅن پر تنقید کرنے والوں کو جواب

’صحت کامعاملہ ہے،معیشت کانہیں ‘، سندھ حکومت کا لاک ڈاﺅن پر تنقید کرنے ...
’صحت کامعاملہ ہے،معیشت کانہیں ‘، سندھ حکومت کا لاک ڈاﺅن پر تنقید کرنے والوں کو جواب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے صوبے میں لاک ڈاﺅن کی مخالفت اور صوبائی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرنے والوں کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’صحت کامعاملہ ہے،معیشت کانہیں ‘، ڈاکٹرزکی مشاورت سے لا ک ڈاو¿ن کافیصلہ کیاگیا،لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے بہت سے بیانات سامنے آ ئے ہیں،اسلام آبادمیں بیٹھنے والے کراچی کے زمینی حقائق کونہیں سمجھ سکتے، 26جون سے 31 جولائی تک کوروناکیسزمیں 5 فیصداضافہ ہوا، کراچی میں ہسپتال مریضوں سے بھرناشروع ہوگئے ہیں،لوگوں کوقائل نہیں کرسکتے تومتضادبیانات نہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے ڈاکٹرفیصل سلطان اوروفاقی وزیراسد عمر سے خود بات کی،وفاق نے کہیں پریہ نہیں کہاکہ آپ لاک ڈاو¿ن نہ لگائیں،جب عثما ن بزدار نے لاہور میں لاک ڈاون لگایا تو ہم میں سے کسی نے اعتراض کیا؟،ہمیں کراچی میں براہ راست معلومات مل رہی ہیں،قوم کو پیغام دیا کہ کورونا صورت حال تشویش ناک ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہواتھاویکسین نہ لگوانےوالوں کی سم بندکردی جائے گی جس کے بعددو سے تین روزمیں ویکسی نیشن کی تعدادمیں خاطرخواہ اضافہ ہواہے،24گھنٹے میں سندھ حکومت نے ایک لاکھ85ہزار46لوگوں ویکسین لگوائی،سٹاک ایکس چینج اور ایئرپورٹ سے متعلق پہلے ہی سندھ حکومت کلیئر کر چکی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -