پنجا ب میں یکساں نصاب پر عملدرآمد کب سے ہوگا؟ وزیر تعلیم مراد راس نے بتادیا

پنجا ب میں یکساں نصاب پر عملدرآمد کب سے ہوگا؟ وزیر تعلیم مراد راس نے بتادیا
پنجا ب میں یکساں نصاب پر عملدرآمد کب سے ہوگا؟ وزیر تعلیم مراد راس نے بتادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

مقامی اخبار’ جنگ نیوز‘ کے مطابق ڈاکٹر مراد راس نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے جوکہ تمام سرکاری، نجی سکول و دینی مدارس میں کیا جائے گا۔اساتذہ کی تربیت کے لیے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے، تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی آن لائن تربیت کیلئے سسٹم بنایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -