پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی
پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی
سورس: Twitter

  

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا جس کے بعد شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سے گورنر فارم تک 25 مقامات پر بلاک ہوئی جبکہ اس کا 50 میٹر طویل حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق شاہراہ قراقرم کی دوبارہ بحالی میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں جس کے باعث سڑک کو رائیکوٹ سے گورنر فارم تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -گلگت بلتستان -