لاہور کا معروف انڈر ورلڈ ڈان پولیس مقابلے میں مارا گیا

لاہور کا معروف انڈر ورلڈ ڈان پولیس مقابلے میں مارا گیا
لاہور کا معروف انڈر ورلڈ ڈان پولیس مقابلے میں مارا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں دہشت کی نشانی سمجھے جانے والا انڈر ورلڈ ڈان ندیم عرف مٹھا گاڈی  پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے مٹھا گاڈی کو چند روز قبل بھتہ لینے کے لیے شہری کے گھر پر فائرنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیاتھا۔مٹھا گاڈی نے گجر پورہ کے علاقہ میں شہری کے گھر پر فائرنگ کی تھی، مٹھا گاڈی پر اس سے قبل بھی بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین دفعات کے مقدمات درج تھے۔آج پولیس ملز م کو اسلحہ کی برآمدگی کے بعد واپس تھانے لیکر جارہی تھی کہ اس کے ساتھیوں نے  مٹھا گاڈی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،اس دوران پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی،فائرنگ کے تبادلے میں مٹھا گاڈی مارا گیا جبکہ اس کے ساتھ فرار ہوگئے۔پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -