انڈیا کے فراہم کردہ طیاروں کی افغانستان میں ہسپتال پر بمباری، طالبان نے بڑا الزام عائد کردیا

انڈیا کے فراہم کردہ طیاروں کی افغانستان میں ہسپتال پر بمباری، طالبان نے بڑا ...
انڈیا کے فراہم کردہ طیاروں کی افغانستان میں ہسپتال پر بمباری، طالبان نے بڑا الزام عائد کردیا
سورس: Twitter

  

لشکر گاہ (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) طالبان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فراہم کیے گئے طیاروں کے ذریعے صوبہ ہلمند کے صدر مقام لشکر گاہ کے ایک ہسپتال پر بمباری کی گئی ہے۔

طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کابل انتظامیہ کی جانب سے جان بوجھ کر سرکاری انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ افغان ایئر فورس نے بھارت کی جانب سے فراہم کیے گئے لڑاکا طیاروں کے ذریعے  لشکر گاہ میں قائم بوست سپیشلسٹ ہسپتال پر بمباری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بمباری کے نتیجے میں ہسپتال میں آگ لگ گئی اور اس کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔

مزید :

بین الاقوامی -