بھارتی بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش، پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بھارتی بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے ...
بھارتی بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش، پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیر ملکیوں کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیک میں شرکت سے روکنے کی دھمکیوں کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے یہ کوششیں  افسوسناک اور گیم کی سپرٹ کے خلاف ہیں۔اس طرح بی سی سی آئی نہ صرف دوسرے بورڈ کے کام میں مداخلت کررہا ہے بلکہ یہ طرز عمل جینٹلمن گیم کرکٹ کی سپرٹ کے خلاف بھی ہے۔ پی سی بی کشمیر پریمیئر  لیگ کی منطوری دے چکا ہے۔بھارت اپنی ان کوششوں سے کرکٹ کے کھیل کو بدنام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے مظفر آباد میں کھیلی جارہی ہے۔تاہم بھارت کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر انہوں نے کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -