قتل کا اشتہاری ملزم 27 سال بعد گرفتار، ملزم پولیس سے بچنے کے لیے کیا  کرتا رہا؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

قتل کا اشتہاری ملزم 27 سال بعد گرفتار، ملزم پولیس سے بچنے کے لیے کیا  کرتا ...
قتل کا اشتہاری ملزم 27 سال بعد گرفتار، ملزم پولیس سے بچنے کے لیے کیا  کرتا رہا؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کے اشہتاری مجرم کو 27 سال بعد گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کو تھانہ چونترہ پولیس نے  گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ہر6ماہ بعد حلیہ تبدیل کرتا تھا۔ قتل کے اس مقدمہ میں 6 ملزمان پہلے ہی گرفتارہوچکے ہیں۔ ملزمان نے دیرینہ دشمنی پر اکتوبر 1995 میں دو افراد محمد آزاد اور محمد اقبال کو قتل کردیا تھا۔ ملزم محمد تاج اپنی شناخت چھپانے اور حلیہ تبدیل کرنے کا ماہر ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -