خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے نوعمر بیٹے پر دوستوں کا طنز، ماں سے بات کی تو کیا جواب ملا؟ انٹرنیٹ صارفین بھی حیران پریشان

خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے نوعمر بیٹے پر دوستوں کا طنز، ...
خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے نوعمر بیٹے پر دوستوں کا طنز، ماں سے بات کی تو کیا جواب ملا؟ انٹرنیٹ صارفین بھی حیران پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بالغوں کے پلیٹ فارم ’اونلی فینز‘ پر خواتین اپنی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی اور ان کے ذریعے رقم کماتی ہیں مگر ان کا یہ ذریعہ آمدنی کس طرح ان کے گھر اور اولاد کو برباد کر سکتا ہے؟ اس کی ایک مثال اس 13سالہ لڑکے کے صورت میں سامنے آ گئی ہے جس نے اپنی ماں کے شرمناک کرتوتوں کی دہائی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر دی ہے۔ اس لڑکے اپنی اور اپنی ماں کی شناخت مخفی رکھتے ہوئے لکھا ہے کہ میں 13سال کا ہوں اور میری ماں کی عمر 33سال ہے۔ وہ اونلی فینز پر اپنی برہنہ اور نیم برہنہ تصاویر پوسٹ کرتی ہے اور وہاں سے آمدنی حاصل کرتی ہے، مگر اس کے اس ذریعہ معاش کی وجہ سے میری زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔
لڑکا لکھتا ہے کہ ”میرے سکول اور گردونواح میں سب کو میری ماں کے اس پیشے کا علم ہے اور سکول میں ساتھی طالب علم ’اونلی فینز‘ سے میری ماں کی فحش تصاویر نکال کر مجھے دکھاتے اور طعنے دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میری جاں جسم فروش ہے۔ ایک بار میں نے اپنی ماں سے اس کے اس پیشے سے متعلق بات کی مگر وہ کہتی ہے کہ میں ضرورت سے زیادہ ردعمل ظاہر کر رہا ہوں۔ وہ کہتی ہے کہ ’جسم فروشی کرنا بھی کسی بینک یا سپرمارکیٹ میں ملازمت کرنے کے مترادف ہی ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں۔‘ 
مگر گردونواح کے بچوں اور سکول کے طالب علموں کے طعنوں کی وجہ سے میری ذہنی صحت برباد ہو چکی ہے اور میرا خودکشی کی طرف رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اکثر مجھے خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات آتے ہیں۔“ کمنٹس میں لوگ اس بچے کو دلاسہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”آپ کی کہانی سن کر دکھ ہوا۔ مضبوط رہو، زندگی میں آگے بہت کچھ ہے، لہٰذا ابھی سے مایوس مت ہونا۔ اور بھی کئی نشیب و فراز آئیں گے مگر یاد رکھو کہ ہر برے وقت کے بعد اچھا وقت بھی آتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -