چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس شروع لیکن اب ڈیلٹا ویریئنٹ کے بعد وہاں کیا صورتحال ہے؟ خبرآگئی

چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس شروع لیکن اب ڈیلٹا ویریئنٹ کے بعد وہاں کیا ...
چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس شروع لیکن اب ڈیلٹا ویریئنٹ کے بعد وہاں کیا صورتحال ہے؟ خبرآگئی

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس پھیلا تھا۔ اس شہر میں اس موذی نے خوفناک تباہی مچائی مگر چینی حکومت نے انتہائی سخت لاک ڈاﺅن کے ذریعے اس وائرس کو باقی ملک میں پھیلنے سے روک دیا اور لاکھوں جانیں بچا لیں، مگر اب چین کو بھی ایک بار اس وائرس سے بڑے پیمانے پر خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق چین کے 5صوبوں میں کورونا وائر س ’ڈیلٹا‘ کہلانے والی قسم پھیل چکی ہے جو کورونا کی خطرناک ترین قسم ہے اور اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ 

ڈیلٹا قسم کا وائرس سب سے پہلے چینی صوبوں نن جیانگ اور جیانگ ژو میں پایا گیا اور اب تک پانچ صوبوں سے اس کے کیس سامنے آ چکے ہیں۔ جن جن علاقوں سے یہ کیس سامنے آ رہے ہیں وہاں ووہان کی طرز پر انتہائی سخت لاک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے۔ ووہان کے بعد چین کو ایک بار پھر کورونا وائرس کے حوالے سے خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔ چینی محکمہ صحت کے مطابق ڈیلٹا قسم کا کورونا وائرس سب سے پہلے نن جیانگ لوکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روس سے آنے والی ایک پرواز کے ورکرز اور صفائی کرنے والے عملے میں پایا گیا۔ اس کے بعد سے صوبے سے اس کے سینکڑوں کیس سامنے آ چکے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز نن جیانگ شہر سے سامنے آرہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -