نوجوان لڑکی کی برہنہ حالت میں سائیکل ریلی میں شرکت لیکن اس دوران ان کی کیا حالت تھی؟ خود ہی بتادیا

نوجوان لڑکی کی برہنہ حالت میں سائیکل ریلی میں شرکت لیکن اس دوران ان کی کیا ...
نوجوان لڑکی کی برہنہ حالت میں سائیکل ریلی میں شرکت لیکن اس دوران ان کی کیا حالت تھی؟ خود ہی بتادیا
سورس: Pxhere (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر سال ’ورلڈ نیکڈ بائیک رائیڈ‘ (World Naked Bike Ride)کا شرمناک دن منایا جاتا ہے۔ اس دن پر فطری لباس (برہنگی)کے حامی نیم برہنہ یا مکمل برہنہ حالت میں سائیکل ریلیاں نکالتے ہیں۔ رواں سال یہ دن حالیہ دنوں منایا گیا اور برطانوی شہر کارڈف میں بھی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ لورا پول نامی لڑکی نے پہلی بار اس برہنہ سائیکل ریلی میں شرکت کی اور اب دنیا کو اپنے اس تجربے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ برہنہ حالت میں سائیکل ریلی میں شرکت کرتے ہوئے اس کا پورا جسم کانپ رہا تھا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 29سالہ لورا کا کہنا تھا کہ ”میں سب سے آخر میں اس ریلی میں شریک ہونے والی خاتون تھی۔ میں چاہتی تھی کہ میں انڈرویئر پہنے رکھوں لیکن جب ریلی کا دن آیا اور میں نے دیکھا کہ سب لوگ مکمل برہنہ ہیں تو میں بھی مکمل برہنہ ہو گئی۔ یہ کام میرے لیے اتنا مشکل تھا کہ ریلی سے ایک گھنٹہ پہلے تک مجھے یقین نہیں تھا کہ میں یہ کام کر سکوں گی۔ تاہم پھر میں نے ’باڈی پازیٹویٹی‘ کی ترویج کے لیے یہ کٹھن کام کرنے کا فیصلہ کیا اورریلی میں شامل ہو گئی۔ مجموعی طور پر میرا یہ تجربہ بہت خوشگوار رہا۔ لوگ ہماری تصویریں بنا رہے تھے، ہمیں دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے تھے۔

 ریلی کی ابتداءمیں جب میں کچھ نروس ہو رہی تھی تو مجھے کسی نے کہا کہ کچھ ہی دیر میں تم بھول جاﺅ گی کہ تم برہنہ ہو۔ اس شخص کی بات درست ثابت ہوئی اور چند منٹ بعد ہی میں بھول گئی کہ میں برہنہ حالت میں ہوں اور میں اس ریلی سے لطف اندوز ہونے لگی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -