کورونا وائرس کیخلاف سرگرم نرس کا فوٹو شوٹ، انٹرنیٹ پر تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا

کورونا وائرس کیخلاف سرگرم نرس کا فوٹو شوٹ، انٹرنیٹ پر تصاویر نے ہنگامہ برپا ...
کورونا وائرس کیخلاف سرگرم نرس کا فوٹو شوٹ، انٹرنیٹ پر تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا
سورس: Instagram/maggierawlins

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں کورونا وائرس کے خلاف اگلے مورچے پر لڑنے والے ایک نرس کے فوٹوشوٹ کی تصاویر گزشتہ روز انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئیں اور دنیا بھر میں وائرل ہو گئیں۔ اس 28سالہ میگی رالنز نامی نرس کا تعلق امریکی ریاست ساﺅتھ کیرولائنا سے ہے جو نرس ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہے مگر کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد سے وہ کل وقتی طور پر اس موذی وباءکے خلاف جنگ میں حصہ لے رہی تھی۔
اب اس وباءکا زور ٹوٹنے پر میگی نے ایک بار پھر ماڈلنگ بھی شروع کر دی ہے اور اس کے پہلے فوٹوشوٹ کی تصاویر نے ہی انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ میگی نیویارک کے ایک ہسپتال سے وابستہ ہے اور جب کورونا وائرس کی وباءآئی تو اس نے کورونا وارڈ میں کام کرنے کے لیے ماڈلنگ عارضی طور پر چھوڑ دی تھی۔ میگی کا یہ فوٹوشوٹ معروف جریدے ’سپورٹس السٹریٹڈ‘ کے لیے کیا گیا ہے اور اس کی تصویر جریدے کے سرورق پر شائع کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -