افغانستان سے پہلا گروہ امیگریشن ویزے پر امریکہ پہنچ گیا، کتنے لوگ شامل ہیں اور یہ نیٹو کیلئے کیا خدمات انجام دیتے رہے؟ تفصیلات منظرعام پر

افغانستان سے پہلا گروہ امیگریشن ویزے پر امریکہ پہنچ گیا، کتنے لوگ شامل ہیں ...
افغانستان سے پہلا گروہ امیگریشن ویزے پر امریکہ پہنچ گیا، کتنے لوگ شامل ہیں اور یہ نیٹو کیلئے کیا خدمات انجام دیتے رہے؟ تفصیلات منظرعام پر

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی امیگریشن ویزے پر امریکہ پہنچ گیا۔ الجزیرہ کے مطابق اس پہلے گروپ میں 221لوگوں کو افغانستان سے نکال کر امریکہ پہنچایا گیا جو امریکی و نیٹو افواج کے ساتھ بطور مترجم کام کرتے رہے۔ ان لوگوں میں مغربی افواج اور این جی اوز کے ساتھ دیگر حوالوں سے کام کرنے والے لوگ بھی شامل تھے۔ 

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مزید 700سے زائد افغان شہریوں کو خصوصی امیگریشن ویزے جاری کرنے کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور آئندہ چند ہفتوں کے دوران انہیں بھی بھی افغانستان سے نکال کر امریکہ پہنچا دیا جائے گا۔ ان کے علاوہ بھی سینکڑوں شہریوں کی خصوصی امیگرینٹ ویزوں کی درخواستوں پر جانچ کا کام جاری ہے۔ ان لوگوں کو ان کے خاندانوں سمیت کسی تیسرے ملک منتقل کیا جائے گا اور سکیورٹی کلیئرنس کے بعد وہاں سے امریکہ لایا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -