امیر کاروباری شخصیت نے ناراض بیوی کو اغواءکرنے کیلئے کرائے کے اغوا کار بھیج دیئے لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ حیران کن انکشاف

امیر کاروباری شخصیت نے ناراض بیوی کو اغواءکرنے کیلئے کرائے کے اغوا کار بھیج ...
امیر کاروباری شخصیت نے ناراض بیوی کو اغواءکرنے کیلئے کرائے کے اغوا کار بھیج دیئے لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک امیر کاروباری شخص نے اپنی ناراض بیوی کو اغواءکرنے کے لیے دو کرائے کے اغواءکار بھیجے مگر ملزموں نے پولیس سے بچنے کے لیے خاتون کو ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
 نیویارک ٹائمز کے مطابق اس53سالہ کاروباری شخص کا نام لارنس ہینڈلے ہے جو امریکی ریاست لوئزیانہ کے شہر لافیئٹ کا رہائشی ہے۔ اس کی اہلیہ شینڈا ہینڈلے اپنے گھر میں اپنی 14سالہ بیٹی کے ہمراہ موجود تھی۔ا س وقت اس کی ایک ہمسایہ خاتون بھی ان کے پاس بیٹھی تھی جب کرائے کے اغواءکار ان کے گھر آئے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے نیلے رنگ کی ایک یونیفارم پہن رکھی تھی جو ای کارپٹ صاف کرنے والی کمپنی کی تھی۔ انہوں نے شینڈا سے کہا کہ وہ ان کے گھر اپنی نئی پراڈکٹ کی تشہیر کے لیے آئے ہیں اور مفت ان کا قالین صاف کرنا چاہتے ہیں تاہم شینڈا نے انکار کردیا جس پر انہوں نے بندوق نکال لی اور زبردستی اندر گھس آئے۔ انہوں نے شینڈا کے چہرے پر کپڑا ڈال دیا اور اسے ہتھکڑی لگا دی، اس کی بیٹی اور ہمسائی کو ایک کمرے میں بند کرکے وہ شینڈا کو گاڑی میںڈال کر روانہ ہو گئے۔ 
ان دونوں ملزمان کے نام سیلویسٹر بریسے اور ایرسینیو ہینیس تھے۔ راستے میں ان کی گاڑی کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی اور انہوں نے پکڑے جانے کے خوف سے گاڑی بھگالی۔ پولیس کے تعاقب کرنے پر وہ ایک ایسی جگہ پہنچ گئے جہاں سڑک ختم ہو گئی اور آگے ایک نہر تھی۔ ملزمان نے گاڑی نہر میں ڈال دی اور خود گاڑی سے نکل کر تیر کر پار جانے کی کوشش کی۔ اس کوشش میں نہ صرف گاڑی کی ڈگی میں بند خاتون ڈوب کر مر گئی بلکہ دونوں ملزمان بھی ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ اس واردات کے چارسال بعد بالآخر لارنس کے خلاف عدالت میں جرم ثابت ہو گیا ہے اور اسے آئندہ پیشی پر سزا سنائی جا رہی ہے۔ ممکنہ طور پر اسے 15سے 35سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -