ہیٹی کے صدر کا قتل لیکن ان کی اہلیہ کیسے بچ گئیں؟ پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑیں

ہیٹی کے صدر کا قتل لیکن ان کی اہلیہ کیسے بچ گئیں؟ پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑیں
ہیٹی کے صدر کا قتل لیکن ان کی اہلیہ کیسے بچ گئیں؟ پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑیں
سورس: Facebook/jovenelmoise

  

پورٹ او پرنس(مانیٹرنگ ڈیسک) جزائر غرب الہند کے ملک ہیٹی کے صدر جووینل موئس کو 7جولائی کو ایک حملہ آور گروہ نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا۔ اس حملے میں ان کی اہلیہ مارٹنی موئس خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔ اب انہوں نے اپنے بچ جانے کے متعلق ایک چشم کشا انکشاف کر دیا ہے۔

 یاہو نیوز کے مطابق مارٹین موئس نے کہا ہے کہ حملہ آور گروہ کی فائرنگ کے دوران مجھے بھی بازو پر ایک گولی لگی اور میں فرش پر لیٹ گئی اور ایسا ظاہر کیا کہ جیسے میری موت واقع ہو چکی ہے۔مارٹین کا کہنا تھاکہ اگر وہ اپنے مر جانے کا ڈرامہ نہ کرتیں تو حملہ آور انہیں کبھی زندہ نہ چھوڑتے۔ وہ اس لیے بچ گئیں کیونکہ حملہ آوروں نے انہیں مردہ سمجھ لیا اور مزید گولیاں نہیں ماریں۔رپورٹ کے مطابق صدر جووینل کے قتل میں کم از کم 28افراد ملوث تھے۔ ان میں 26کولمبیائی باشندے تھے جبکہ دوہیٹی نژاد امریکی شہری تھے۔

 کولمبیائی باشندوں میں 6کولمبیا کے سابق فوجی تھے۔قتل کی اس گھناﺅنی واردات کے الزام میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -