ایک اور پاکستانی کو امریکی حکومت میں اہم ذمہ داری مل گئی

ایک اور پاکستانی کو امریکی حکومت میں اہم ذمہ داری مل گئی
ایک اور پاکستانی کو امریکی حکومت میں اہم ذمہ داری مل گئی

  

واشنگنٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر  جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد خضر خان کو امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے مذہبی آزادی کے کمیشن کے لیے چار افراد کا انتخاب کیا ہے۔امریکی صدر کمیشن کی ایسی انتظامیہ بنانے کے خواہش مند ہیں جو امریکہ کی طرح تمام عقائد کے افراد کی نمائندگی کرتے ہوں۔امریکی کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم کے کمشنر کے طور پر پاکستانی نژاد 71 سالہ وکیل خضر احمد کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔خضر احمد کے صاحبزادے ہمایوں خان امریکی فوج میں کیپٹن تھے اور عراق میں تعیناتی کے دوران 2004 میں داعش جنگجوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب 2016 میں انتخابی مہم کے دوران امریکی مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو خضر احمد نے اپنی بیٹے کی قربانی یاد کراتے ہوئے اپنے بیان میں ٹرمپ کو شٹ اپ کال دی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -