ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ ، فواد چوہدری نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا 

ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ ، فواد چوہدری نے مودی سرکار کو ...
ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ ، فواد چوہدری نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا 

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو مذموم سیاست کی بھینٹ چڑھایا ہو۔ کشمیر پریمیئر لیگ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دخل اندازی کی رپورٹس پر فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’یہ پہلا موقع نہیں کہ مودی کی حکومت نے کرکٹ کو اپنی مذموم سیاست کے بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے، ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا‘۔

یاد رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے مظفرآباد میں انعقاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بوکھلاہٹ میں فوری طور پر انگلش اور افریقن کرکٹ بورڈ حکام سے رابطہ کیا۔کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے والے سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے بھی سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا کہ کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے اور مجھے کے پی ایل ٹی ٹونٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -