پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، آج میچ کے دوران بارش کے کیا امکانات ہیں؟ شائقین کرکٹ کے لئے اہم خبر آگئی
گیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آج میچ کے لیے بہترین موسم ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز چار میچوں پر مشتمل ہے۔تیسرا ٹی 20 میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی جانب سے آج کے میچ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ اعظم خان کی جگہ صہیب مقصود کو شامل کیا جائے گا۔