12 سالہ بچی نے اپنے باپ کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ پولیس کے بھی ہوش اڑ گئے

12 سالہ بچی نے اپنے باپ کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ پولیس کے بھی ہوش اڑ گئے
12 سالہ بچی نے اپنے باپ کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ پولیس کے بھی ہوش اڑ گئے

  

غازی آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 12 سالہ بچی کی جانب سے اپنے باپ سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کے کیس نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد میں ایک شخص کو واٹس ایپ پر ایک کروڑ روپے بھتے کے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے تھے۔ نامعلوم ملزم کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ اگر بھتہ نہ دیا گیا تو ان کی بیٹی کی عصمت دری کردی جائے گی۔

متاثرہ شخص نے بھتے کے پیغامات موصول ہونے پر پولیس سے رجوع کیا جس نے تحقیقات شروع کیں تو ان کی اس وقت کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ان پر یہ منکشف ہوا کہ یہ پیغامات کسی اور کی جانب سے نہیں بلکہ متاثرہ شخص کی 12 سالہ بیٹی کی جانب سے بھیجے جا رہے تھے۔ ساتویں کلاس کی طالبہ کی یہ حرکت دیکھ کر والدین کے بھی ہوش اڑ گئے۔ والدین کی جانب سے پولیس کو بچی کی طرف سے معافی نامہ جمع کرادیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -