پاکستان کے معروف شاعر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف شاعر کورونا کے باعث انتقال کرگئے
پاکستان کے معروف شاعر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائں)پاکستان کے ممتاز شاعر نقاش کاظمی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

 جیو نیوز کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ اردو کے شاعر نقاش کاظمی  کو کورونا ٹیسٹ چند روز قبل مثبت آیا تھا۔ان کی نماز جنازہ آج  مسجد باب العلم، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین وادی حسین میں ہوگی۔نقاش کاظمی 22 فروری 1944ء کو بھارت کے شہر جون پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لسانیات، اردو ادب اور پولیٹیکل سائنسز میں ماسٹرز کیا تھا۔نقاش کاظمی ”رنگِ سفر“، ”دامنِ گُل“ اور ”میراث“ کے مصنف تھے، جبکہ ان کا مجموعہ کلام چاندنی اور سمندر کے نام سے شائع ہوا۔ 

مزید :

قومی -