پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے کنڈوم برآمد

پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے کنڈوم برآمد
پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے کنڈوم برآمد

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پولیس نے ایک جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی میں دو لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے کنڈومز بھی ملے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھاپہ نالا سوپارہ کے خان کمپاؤنڈ میں مارا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سندھارا سنجے تیواری نامی خواجہ سرا اپنی ساتھی خاتون انجلی کمار یادیو کے ساتھ مل کر گزشتہ دو برس سے جسم فروشی کا اڈہ چلا رہا ہے۔ ملزمان غریب خواتین کو اپنے چنگل میں پھنسا کر ان سے جسم فروشی کرانے میں ملوث ہیں۔

پولیس نے اپنے ایک اہلکار کو کسٹمر کی شکل میں قحبہ خانے بھیجا ، اطلاع کی تصدیق ہونے کے بعد چھاپہ مارا گیا جس دوران اڈے کے مالک دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کارروائی کے دوران چار خواتین کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے ۔ ان خواتین سے زبردستی جسم فروشی کرائی جا رہی تھی۔ پولیس نے چاروں خواتین کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا ہے۔

والیو پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر گنیش پھڑتڑے نے بتایا کہ قحبہ خانے سے کنڈومز سے بھرے 22 باکسز بھی ملے ہیں جن کی مالیت دو لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -