پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 58 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا۔ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 113 روپے 7 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست 2021ء کیلئے ہے۔اس کے علاوہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2002 روپےسات پیسے مقرر کی گئی ہے۔ جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1889 روپے 57 پیسے کا تھا۔