باراتیوں سے بھری وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، خوشیوں والا گھر ماتم کدے میں تبدیل ، تین بچوں سمیت چھے افراد جاں بحق

باراتیوں سے بھری وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، خوشیوں والا گھر ماتم کدے میں ...
باراتیوں سے بھری وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، خوشیوں والا گھر ماتم کدے میں تبدیل ، تین بچوں سمیت چھے افراد جاں بحق

  

راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈس ہائی وے پرالمناک حادثہ پیش آیا ہے اور باراتیوں سے بھری وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جھلسنے سے چھ مسافر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے افسوسناک وین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انڈس ہائی وے شمس آباد کے قریب مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی جس کے نتیجے میں چھ مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو روجھان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

مسافر وین میں روجھان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد بارات لے کر جا رہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے بھڑک اٹھی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راجن پورمیں مسافر وین میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور آرپی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائےاور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -