نذیر چوہان کےخلاف مزید شکنجہ کسنے کی تیاریاں ، ایف آئی اے کے بعداینٹی کرپشن بھی متحرک ہو گیا 

 نذیر چوہان کےخلاف مزید شکنجہ کسنے کی تیاریاں ، ایف آئی اے کے بعداینٹی کرپشن ...
 نذیر چوہان کےخلاف مزید شکنجہ کسنے کی تیاریاں ، ایف آئی اے کے بعداینٹی کرپشن بھی متحرک ہو گیا 

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)جہانگیر ترین گروپ کے گرفتار رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اور ایف آئی اے کے بعداینٹی کرپشن بھی متحرک ہو گیا ۔اینٹی کرپشن نے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیاہے اور حکومتی رکن اسمبلی کے خلا ف گلبرگ میں پراپرٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اشرفی ٹاؤن سے الکریم سٹی میں تبدیل سوسائٹی کا ریکارڈ لینے کی کوشش کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن ٹیمیں ایل ڈی اے میں پراپرٹی ریکارڈ لینے بھی گئی تھیں۔بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے افسران نے بھی از خود پلازہ اور سوسائٹی کی دوبارہ سکروٹنی شروع کر دی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درج ایف آئی آر میں شریک نامزد ملزم محمد نوید کوقصور سے گرفتار کر لیاگیا ہے، ملزم نوید  نےنفرت انگیر مواد اپنی آواز میں انٹرنیٹ پرپھیلایا تھا ، محمد نوید کو ریمانڈ کے لیے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ نذیر چوہان  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -