سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگایا تو فرخ حبیب بھی بول پڑے ، ایسی بات کہہ دی کہ مراد علی شاہ بھی آگ بگولہ ہو جائیں

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگایا تو فرخ حبیب بھی بول پڑے ، ایسی بات کہہ دی کہ ...
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن لگایا تو فرخ حبیب بھی بول پڑے ، ایسی بات کہہ دی کہ مراد علی شاہ بھی آگ بگولہ ہو جائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سندھ سب سے پیچھے ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنی بیڈ گورننس کا نشانہ انڈسٹریز اور عام آدمی کے روزگار کو بند کرکے بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ یکطرفہ لاک ڈاﺅن کے بجائے این سی او سی کے فورم سے قومی سطح پر کرونا وبا سے نمٹنے کے حوالے سے فیصلہ سازی کو اہمیت دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنی بیڈ گورننس کا نشانہ انڈسٹریز اور عام آدمی کے روزگار کو بند کرکے بنا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -