فلم سنجو کی اداکارہ اشنور کور نے بارہویں میں 94 فیصد نمبر حاصل کرلیے

فلم سنجو کی اداکارہ اشنور کور نے بارہویں میں 94 فیصد نمبر حاصل کرلیے
فلم سنجو کی اداکارہ اشنور کور نے بارہویں میں 94 فیصد نمبر حاصل کرلیے
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ اشنور کور نے بارہویں کلاس میں 94 فیصد نمبر حاصل کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق رواں برس بھارت میں کورونا کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات نہیں ہوئے بلکہ دیگر طریقہ کار کے تحت طلبہ کو نمبر دیے گئے ہیں۔ یہ نمبر حاصل کرنے والوں میں بالی ووڈ اداکارہ اشنور کور بھی شامل ہیں جنہوں نے بارہویں جماعت میں 94 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔

اشنور کور نے اپنے فنی کریئر کی ابتدا 2009 میں ڈرامہ سیریل جھانسی کی رانی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا، شوبھا سومنات کی سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔ ان کا آخری پراجیکٹ پٹیالہ بیبز تھا جو کہ گزشتہ برس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔

اشنور کور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو میں بطور معاون اداکارہ کام کرکے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا تعلیمی سلسلہ ادھورا نہیں چھوڑیں گی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جاسکتی ہیں۔

مزید :

تفریح -