جسٹس قاضی فائز عیسی کے بعد سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ بھی کورونا میں مبتلا 

جسٹس قاضی فائز عیسی کے بعد سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ بھی ...
جسٹس قاضی فائز عیسی کے بعد سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ بھی کورونا میں مبتلا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کر لی ہے اور مریضوں کی تعداد میں پریشان کن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ میں بھی کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا میں مبتلا سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ کی طبیعت ناسازی پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا جس کے بعد جسٹس(ر)انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ کو گھر پر قرنطینہ کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسی کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور انہیں علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔جسٹس قاضی فائز عیسی کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت تھی، ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔

مزید :

کورونا وائرس -